Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیپا چورنگی حادثہ: کھلے مین ہول میں بچے کے گرنے کی فوٹیج سامنے آگئی

فوٹیج ایک قریبی ڈپارٹمنٹل اسٹور کے کیمرے سے حاصل کی گئی ہے۔

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر کمسن بچے کی ہلاکت کے دلخراش واقعے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

فوٹیج ایک قریبی ڈپارٹمنٹل اسٹور کے کیمرے سے حاصل کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹور کی 2 سیڑھیاں اترتے ہی چند قدم کے فاصلے پر ایک کھلا مین ہول موجود تھا۔ کمسن ابراہیم بھاگتے ہوئے اچانک مین ہول میں جاگرا جبکہ موقع پر کسی قسم کی حفاظتی علامت یا رکاوٹ موجود نہیں تھی۔

فوٹیج میں ابراہیم کی والدہ کو بھی بے بسی کے عالم میں بچے کے پیچھے دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بچے کے گرنے پر والدہ چیخ اٹھیں جس پر قریبی افراد فوراً جمع ہوگئے جبکہ ایک اور شخص بھی مدد کے لیے موقع پر موجود لوگوں کو پکارنے لگا۔

تاہم، اس دلخراش واقعے نے شہریوں میں شدید غم و غصہ پیدا کردیا ہے اور کھلے مین ہولز کے باعث ہونے والے خطرات اور متعلقہ اداروں کی غفلت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: نیپاچورنگی مین ہول حادثے میں ڈوبنے والے 3 سالہ بچے کی لاش مل گئی