Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا بھر میں غیر رجسٹرڈ وی پی این قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار

پی ٹی اے کی جانب سے غیر قانونی یو آر ایلز (URLs) اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو تصدیق کے بعد بلاک کیا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ سیکیورٹی ماہرین کے مطابق غیر مصدقہ وی پی این دنیا بھر کے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کیلئے ڈھال بن گئی ہے۔

 غیر رجسٹرڈ وی پی این پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں، جن کی بندش ملکی سالمیت  کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے غیر قانونی یو آر ایلز (URLs) اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو تصدیق کے بعد بلاک کیا جا رہا ہے۔

دہشتگرد، جرائم پیشہ اور شدت پسند افراد اپنے وجود کو چھپانے کیلئے غیر رجسٹرڈ وی پی این کا استعمال کرتے ہیں، جبکہ غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی اور غیر قانونی سرگرمیاں چلائی جا رہی ہیں۔

گمراہ کن مواد کا پھیلاؤ غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے آسانی سے ممکن  ہے، جبکہ وی پی این کی مفت سروس درحقیقت پرائیویسی کی قیمت پر چلتی ہے۔

بھارتی جریدہ انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی حکومت نے وی پی این خدمات کیلئے سخت نئی ہدایات جاری کر کے نگرانی مزید بڑھا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وی پی این کے پیچھے چھپے پاکستان مخالف سوشل میڈیا اکاؤنٹس بے نقاب

دی ہندو کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے راجوڑی اور پونچھ اضلاع میں سیکیورٹی خدشات کے باعث دو ماہ کیلئے وی پی این معطل کر دی ہے۔

غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے اربوں روپے کے ٹیکس اور فیس بیرون ملک منتقل ہو جاتے ہیں ، جبکہ غیر رجسٹرڈ وی پی این نہ صرف قومی سلامتی بلکہ خزانہ پر بھی بھاری بوجھ بنتا جا رہا ہے ۔

غیر قانونی وی پی این سے نہ صرف انٹرنیٹ پر بوجھ بڑھ رہا ہے بلکہ رفتار بھی سست ہو رہی ہے، غیر مصدقہ وی پی این کے استعمال سے دہشت گرد بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں جسکا فوری تدارک ناگزیر ہے۔

صرف پی ٹی اے سے منظور شدہ اور رجسٹرڈ وی پی این کا استعمال ہی پاکستان کو سنگین خطرات سے محفوظ کر سکتا ہے۔