کراچی کے علاقے نیپا چورنگی میں 3 سالہ بچے ابراہیم کے حادثاتی ہلاکت کے بعد ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِعام پر آئی ہے، جس میں حادثے کے حوالے سے اہم حقائق واضح ہوگئے ہیں۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈمپر جیسے ہی وہاں سے گزرا تو گٹر کا ڈھکن اندر گر گیا، اس دن کے بعد سے گٹر پر کسی نے دوبارہ ڈھکن نہیں لگایا۔
حادثے کے چند روز قبل بھی گٹر کے ڈھکن کی حالت نازک تھی اور اس کے بعد کسی نے دوبارہ ڈھکن نصب نہیں کیا۔
سی سی ٹی وی میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ 17 نومبر کی رات تقریباً 2 بجے متعدد ڈمپرز سڑک سے گزرے، اور ایک ڈمپر کے مین ہول کے اوپر سے جاتے ہی ڈھکن ہٹ گیا۔
تاہم بول نیوز نے یہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور بتایا کہ معصوم بچے کی جان کا بلاواسطہ ذمہ دار ایک مرتبہ پھر ڈمپر نکلا۔
مزید پڑھیں: نیپا چورنگی حادثہ: کھلے مین ہول میں بچے کے گرنے کی فوٹیج سامنے آگئی



















