کرغزستان کے صدر صادرژپاروف 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں معزز مہمان کو گن سلیوٹ پیش کیا گیا۔
اسلام آباد آمد پر صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نےمعززمہمان کاخیرمقدم کیا۔
کرغزستان کے صدر نے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا پاکستان اور کرغزستان تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
صدر کرغزستان وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں صدر ژپاروف اسلام آباد میں بزنس فورم سے خطاب کریں گے۔
وفاقی کابینہ کےارکان اوراعلیٰ حکام بھی کرغزستان کےصدرکےاستقبال کیلئےموجود ہیں۔
کرغزستان کے صدر کے ہمراہ وزرا، سرکاری عہدیدار اور اعلیٰ کاروباری وفد بھی موجود ہے۔

