Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم ہاؤس آمد پر کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔

اسلام آباد: کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف اپنے پہلے سرکاری دورۂ پاکستان کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچے جہاں وزیراعظم ہاؤس میں اُن کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خیرسگالی کے جذبات کا تبادلہ کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

صدر ژاپاروف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جس کے بعد وزیراعظم نے اُن کا اپنی کابینہ کے ارکان سے تعارف کرایا۔

اس دوران کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں یادگاری پودا بھی لگایا۔

مزید پڑھیں: کرغزستان کے صدر کا دورہ پاکستان، صدرمملکت اوروزیراعظم کا خیر مقدم