بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے ٹرانس کراچی کو ریڈ لائن بس منصوبے کے لئے 2021 میں دی گئی این او سی کی شرائط سامنے آگئیں۔
این او سی شرائط کے مطابق ٹرانس کراچی منصوبہ مکمل ہونے تک متبادل راستوں کی دیکھ بھال میں کے ایم سی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا، اس کے علاوہ ٹرانس کراچی مون سون کے دوران بارش کے پانی کی نکاسی میں کے ایم سی کو اپنی ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کرے گا۔
شرائط کے مطابق ٹرانس کراچی منصوبے کی تعمیراتی مدت کے دوران کسی بھی غیر متوقع حالات میں کے ایم سی کو مربوط اور مدد کرے گا، ٹرانس کراچی این او سی کے شرائط پر عملدرآمد کرے تو کے ایم سی کو منصوبے کی تعمیراتی کاموں پر اعتراض عائد نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بی آر ٹی ریڈ لائن انتظامیہ کی جانب سے نیپا چورنگی واقعہ سے لا تعلقی کا اظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد بی آر ٹی انتظامیہ کی جانب سے خط کے ذریعے یونیورسٹی روڈ سے منسلک نالے اور مین ہول کی ذمہ داری سے انکار کیا تھا۔
کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول کا زمہ دار بی آر ٹی منصوبے کو قرار دیا تھا۔

















