Site icon بول نیوز

لانڈھی گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی ، عمارت منہدم ، 2 فائر فائٹرز زخمی

لانڈھی گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی ، عمارت منہدم ، 2 فائر فائٹرز زخمی

لانڈھی میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث عمارت گر گئی۔ 2 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق زخمی فائر فائٹرز کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔آگ بجھانے کے لئے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کی۔

لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ شیر پاؤ ہائیڈرنٹ پر بھی ٹینکرز کو اسٹینڈ بائی پر الرٹ کر دیا گیا۔

واٹر کارپوریشن کی جانب سے جائے وقوع پر فوری طور پر واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان 1122 کا کہنا ہے کہ آگ نے 3 منزلہ فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔  آگ کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہوا جس سے پہلے فیکٹری کے مختلف حصوں کی دیواریں گرنے لگیں۔

بعد میں پوری فیکٹری منہدم ہو گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 12 سےزائد گاڑیاں اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

اطراف کی فیکٹریوں میں موجود فائر ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

Exit mobile version