سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں 9 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 خارجی دہشت گردمارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو ٹانک میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں7 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں بھی سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں مزید 2 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 7 خارجی دہشت گرد ہلاک
دونوں علاقوں میں ہلاک شدگان سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسس اور قانون نافذ کرنے والے داروں پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ٹانک اک اور لکی مروت میں بھارتی سپانسرڈ خارجیوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق قومی ایکشن پلان کے تحت ’’عزمِ استحکام‘‘ مہم پوری طرح سے جاری رہے گی، پاکستان کی فورسز غیر ملکی اسپانسڑد دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔



















