وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آپ کو سیاست کرنی ہے کریں لیکن پاکستان کی سرزمین اور غیرت کو نہ للکاریں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ نے نجی آئی ٹی کمپنی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے حق میں آواز اٹھائیں، دہشت گردوں سے بات چیت کی باتیں نہ کریں، یہ خود کو کس طرح پاکستانی کہلوا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن غیرسیاسی خاتون ہیں،جو بھارتی میڈیا سےگفتگو کی کوئی پاکستانی کرسکتا ہے، ایسے لوگوں کی شناخت پاکستان دشمن ہے، آپ کو سیاست کرنی ہے کریں لیکن پاکستان کی سرزمین اور غیرت کو نہ للکاریں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جب اس قسم کے رویے رکھے جائیں گے تو اس قسم کی زبان استعمال ہوگی، دوست ممالک نے ہمارے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران دوست ممالک ساتھ کھڑے تھے، پاکستان کے اندرون خانہ کچھ لوگوں نے وہ کام کیا جو نہیں کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی ہر چیز پر بات کرتے ہیں اپنے جوانوں کے حق میں بات کیوں نہیں کی؟
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی بھارت سے جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتے رہے، جن لوگوں کی زبان سے شہید بھی محفوظ نہ ہوں وہ کس منہ سے شکایت کرتے ہیں۔

