Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کردیا، وزیراعظم

نوازشریف کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مئی میں ہونے والی جنگ نے عوام کے دل میں نواز شریف کی جگہ بنائی ہوگی،  ایٹمی طاقت ہونےکی بدولت معرکہ حق میں تاریخی فتح ملی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں ترقی کا نیا باب رقم کررہی ہیں، منصوبہ طلبہ، مریضوں، مزدوروں اور عام شہریوں کے سفر کو آسان بنائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ کے عوام کو تاریخی منصوبہ دیا۔

شہباز شریف نے مزید کہاکہ ماس ٹرانزٹ سسٹم سے گوجرانوالہ کی تقدیر بدلے گی، گوجرانوالہ کے شہریوں کو سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔