راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے درمیان شدید فارنگ کا تبادلہ جس دوران 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی اسپانسر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔


















