Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی؛ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری

سندھ میں مرکزی مسلم لیگ کے صدر فیصل ندیم کے مطابق عوام کو اپنی قیادت کے انتخاب کا حق حاصل ہے

کراچی میں آج مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

پہلے مرحلے میں کراچی کی 30 یوسیز میں الیکشن کروائے جارہے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر عوام کی بڑی تعداد موجود ہے، جبکہ خواتین بھی انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

سندھ میں مرکزی مسلم لیگ کے صدر فیصل ندیم کے مطابق عوام کو اپنی قیادت کے انتخاب کا حق حاصل ہے، مرکزی مسلم لیگ حقیقی عوامی جماعت ہے۔

مرکزی مسلم لیگ کے کارکن ندیم اعوان کا کہنا ہے کہ عوام کا انٹرا پارٹی الیکشن میں بھر پور دلچسپی مقبولیت کی دلیل ہے۔

متعلقہ خبریں