آئی ایم ایف نے پاکستان کو 2 اقساط میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق ایک ارب ڈالرز توسیعی فنڈ فیسلیٹی پروگرام کے تحت، جبکہ 20 کروڑ ڈالرز کلائمٹ فناننسنگ کی مد میں جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا پاکستان سے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل اہم اقدامات کا مطالبہ
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر کو 2 اقساط کی مد میں رقم کی منظوری دی تھی۔

















