Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ 686 ملین ڈالر کی لاگت سے پاکستانی ایف سکسٹینز کو جدید بنانے میں مدد دے گا

ففتھ جنریشن جے 31 اے طیاروں کے حصول کے بعد امریکی ایف سکسٹینز پاکستان ائِرفورس کے سب سے کم صلاحیتوں والے طیاروں میں شمار ہوں گے۔

امریکہ نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور معاونت کی فروخت کی منظوری دے دی،جس کے مطابق امریکہ 686 ملین ڈالر کی لاگت سے پاکستانی ایف سکسٹینز کو جدید بنانے میں مدد دے گا۔

 آپریشن ایجنسی نے امریکی ڈیفنس سیکورٹی اور کانگریس کو  باضاطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

پیکج میں لنک 16 نظام، کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپ گریڈز، تربیت، اور جامع لاجسٹک سپورٹ شامل  ہیں۔

امریکی ایجنسی کے مطابق پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کی فروخت خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کی تکمیل میں معاون ہوگی اس کے علاوہ پاکستان کو  انسدادِ دہشت گردی  کے آپریشنز میں انٹر آپریبلٹی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کواسٹریٹجک جھٹکا:ایف 16 طیاروں کیلئے 450ملین ڈالرزکاامریکی پیکیج منظور

اپ گریڈ سے پاکستان بلاک 52 اور مڈ لائف اپ گریڈ ایف 16 طیاروں کو دور حاضر اور مستبل کے تقاضوں کے مطابق بنائے گا، اپ گریڈیشن سے  ایف 16 کی سروس لائف 2040 تک بڑھ جائے گی، تاہم پاکستان ائیر فورس اب امریکی ساختہ ایف سکسٹینز پر کم انحصار کرتی ہے۔

پاکستان ائیرفورس جے ٹین سی اوے جے ایف 17 تھنڈر جیسے 4.5 پلس جنریشن طیارے کامیابی سے استعال کر رہی ہے۔

پاکستان ائیرفورس نے جے 10 سی اور جے ایف 17 طیاروں سے معرکہ حق میں بھارت کے 7 طیارے مار گرائے۔

ففتھ جنریشن جے 31 اے طیاروں کے حصول کے بعد امریکی ایف سکسٹینز پاکستان ائِرفورس کے سب سے کم صلاحیتوں والے طیاروں میں شمار ہوں گے۔