Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیصلہ آ گیا۔

راولپنڈی: سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی مکمل کی گئی، 12 اگست 2024 کو شروع ہونے والی کارروائی میں ملزم پر 4 سنگین الزامات کی سماعت کی گئی، جن میں سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی شامل ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اختیارات و سرکاری وسائل کے غلط استعمال اور افراد کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی ثابت ہوئے، طویل قانونی کارروائی کے بعد ملزم تمام الزامات میں قصوروار قرار پائے۔

متعلقہ خبر: لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کون ہیں؟

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 11 دسمبر 2025 کو ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنائی، کارروائی کے دوران ملزم کو تمام قانونی حقوق اور اپنی پسند کی دفاعی ٹیم فراہم کی گئی، مجرم کو فیصلے کے خلاف متعلقہ فورم پر اپیل کا حق حاصل ہے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے مزید کہا گیا کہ سیاسی عناصر کے ساتھ مبینہ سیاسی اشتعال انگیزی اور عدم استحکام کے معاملات الگ سے نمٹائے جارہے ہیں۔