وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم برسوں فیض حمید صاحب اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اللہ ہمیں معاف کرے، طاقت اوراقتدار کو اللہ کی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کی توفیق عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
خواجہ آصف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین

















