Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیرخزانہ کا دورہ سعودی عرب، اقتصادی و اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

وزیرخزانہ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو فراہم کیے جانے والے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

ریاض: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نائب وزیرخزانہ سعودی عرب سے ملاقات کی اور پاکستان کی مثبت معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور اسٹریٹجک و ٹیکٹیکل سطح پر قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیرخزانہ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو فراہم کیے جانے والے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

علاوہ ازیں محمد اورنگزیب نے ریاض میں ہونے والی موومنٹ ڈویلپمنٹ فنانس کانفرنس میں شرکت کی اور سعودی رائل کورٹ کے مشیر محمد التویجری سے ملاقات بھی کی۔

دورے کے دوران وزیرخزانہ نے مختلف سعودی میڈیا ہاؤسز سے اہم گفتگو بھی کی جس میں پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں اور دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔