وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے سرکاری دورے پر اشک آباد پہنچے، جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ یادگارِغیر جانبداری کا دورہ کیا۔
وزیراعظم نے دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ مل کر یادگار پر پھول رکھے اور ترکمانستان کی 30 سالہ غیر جانبداری کے اس تاریخی پہلو کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
شہباز شریف نے ترکمانستان کی 30 سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی عالمی فورم میں بھی شرکت کی۔ فورم میں ان کی آمد پر ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف نے پرتپاک استقبال کیا۔
فورم میں دنیا بھر سے شریک رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف عالمی رہنماؤں کا فرداً فرداً استقبال کرتے رہے۔
وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور ترکمانستان کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن و تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم قرار دیا جارہا ہے۔

