کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 48 روز کے دوران 1 ارب 9 کروڑ 33 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیے گئے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق 27 اکتوبر سے 13 دسمبر تک 125400 سے زائد ای چالان جاری کیے گئے۔
ای چالان سسٹم کے تحت سرکاری گاڑیوں اور پولیس موبائلوں کے 1 کروڑ 39 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔
سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ 70 کروڑ 82 لاکھ سے زائد کے ای چالان کیے گئے، جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں پر 17 کروڑ 55 لاکھ 65 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔
اوور اسپیڈنگ پر 3 کروڑ 22 لاکھ، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر 3 کروڑ 1 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ای چالان کے مسئلے کا حل؛ وزیرداخلہ سندھ نے بڑا اعلان کردیا
ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پر 3 کروڑ 64 لاکھ 10 ہزار، فینسی نمبر پلیٹس پر 1 کروڑ، 66 لاکھ 10 ہزار کہ ای چالان جاری کیے گئے۔
اس کے علاوہ کالے شیشوں والی گاڑیوں پر 3 کروڑ 89 لاکھ اور نو پارکنگ کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 28 لاکھ 80 ہزار کے چالان جاری کیے گئے، جبکہ ہیوی ٹریفک بھی 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کے جرمانوں کی زد میں آئیں۔
ای چالان موصول ہونے والے 80 فیصد سے زائد شہریوں نے سہولت سینٹر سے رابطہ کیا، 80 ہزار سے زائد ای چالان شہریوں نے معاف کرائے۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نو پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کی ای چالان کے لیے ریبوٹ کیمرے سے لیس گاڑیاں تیار کرلی گئی۔
ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم نے کہا کہ جن علاقوں میں کیمرے موجود نہیں ان علاقوں میں ڈرون کیمروں کی مدد سے ای چالان کیے جائیں گے۔

















