آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آرمی اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ چھاؤنیوں کا دورہ کیا۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو دورے کے دوارن فارمیشنز کی آپریشنل تیاروں پر بریگنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا، اور فارمیشن کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور مکمل جنگی تیاری کی تعریف۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ جدید جنگ میں ٹیکنالوجی، تیز فیصلہ سازی، درستگی اور صورتحال سے باخبر رہنا ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا ، سید عاصم منیر
فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی سے غیر متزلزل وابستگی کو سراہا اور نتیجہ خیز سخت تربیت پر خصوصی زور دیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آرمی اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، دشمن کی ہائبرڈ جنگ، انتہاپسند نظریات اور انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھرپور توجہ جاری ہے۔
قبل ازیں گوجرانوالہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کور کمانڈر گوجرانوالہ نے استقبال کیا۔

















