Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کا بلوچستان میں معصوم بچوں پر بزدلانہ حملہ

بی ایل اے نے معصوم پھولوں پر گولے برسا کر ایک مرتبہ پھر اپنی سفاکیت کا ثبوت دے دیا۔

3فتنہ الہندستان بی ایل اے کے بزدلانہ وار کے بعد بلوچستان ایک مرتبہ پھر انسانیت سوز دہشتگردی کا شکار ہوگیا ہے۔

فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے بلوچستان کے علاقہ آواران میں نے مارٹر گولوں اور راکٹس سے نماز جمعہ کے دوران معصوم بچوں پر بزدلانہ حملہ کیا، حملے میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 4 معصوم بچے زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ایجنڈے کو ناصرف بے نقاب بلکہ اسے کچلنے کیلئے مسلسل برسرِ پیکار ہیں، آواران میں معصوم بچوں پر بی ایل اے کا حملہ، ہندوستانی منظم ایجنڈے کے تحت بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے۔

فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) نے معصوم پھولوں پر گولے برسا کر ایک مرتبہ پھر اپنی سفاکیت کا ثبوت دے دیا، فتنہ الہندوستان کا ایجنڈا بلوچستان کے امن و امان کو تباہ کرنا اور خوف وحراس کی فضا قائم کرنا ہے۔

بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے اس مکروہ کھیل کو پہچان چکے ہیں، فتنہ الہندوستان کا نہتے بچوں پر حملہ دہشتگردوں کی سفاکیت، بزدلی اور شکست خوردہ ذہنیت کا واضح ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ فاش