Site icon بول نیوز

سندھ: حلقہ پی ایس 9 شکارپور میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

سندھ: حلقہ پی ایس 9 شکارپور میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

سندھ کے حلقہ پی ایس 9 شکارپور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے مقررہ وقت پر ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولنگ کا عمل پُرامن ماحول میں جاری ہے جبکہ حلقے بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ووٹرز بلا خوف و خطر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں۔

ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا شہباز خان درانی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا رشد اللہ شاہ سمیت مجموعی طور پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے صاف، شفاف اور پُرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

 انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اعتماد کے ساتھ پولنگ اسٹیشنز کا رخ کریں اور جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لیں۔

Exit mobile version