آئی ایم ایف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ مضبوط، مستحقین کی قوتِ خرید برقرار دیتے ہوئے سماجی اخراجات کے ہدف میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے انتظامی اخراجات کو سماجی اخراجات کے ہدف سے الگ کر دیا گیا ہے، مالی سال 26 کی پہلی سہ ماہی میں بی آئی ایس پی اخراجات ہدف سے زیادہ ہیں۔
کفالت پروگرام کے وظیفے میں اضافہ کرتے ہوئے رقم 13,500 سے بڑھا کر 14,500 روپے کردی گئی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے کفالت وظیفہ بڑھایا جا رہا ہے، جنوری 2026 تک وظیفے میں اضافے کا ہدف مقرر کرتے ہوئےکفالت پروگرام میں مزید 2 لاکھ خاندان شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی نئی شرط نہیں، وزارت خزانہ کی تردید
عالمی مالیاتی فنڈ نے بتایا کہ مالی سال 26 کے اختتام تک مستفید خاندانوں کی تعداد 1 کروڑ 2 لاکھ ہو جائے گی، بی آئی ایس پی امداد عالمی معیار کے مقابلے میں کم ہے۔
آئی ایم ایفکے مطابق 2026 میں نئے گھریلو سروے کے بعد کفالت امداد میں مزید اضافے کا امکان ہے، کفالت امداد کو غریب ترین طبقے کے اخراجات کے 15 فیصد تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔



















