Site icon بول نیوز

خیبرپختونخوا میں دو الگ کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک

بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: فائل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 7 خوارج مارے گئے۔ اسی طرح بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی ایک اور مؤثر کارروائی میں 6 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے تمام خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بدستور جاری ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

Exit mobile version