Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف نے پاکستان کے کسٹمز نظام کو غیرمؤثر اور پیچیدہ قرار دیدیا

ٹیرف چھوٹ کا فائدہ چند شعبوں اور بڑی کمپنیوں تک محدود ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے کسٹمز نظام کو غیرمؤثر اور پیچیدہ قرار دے دیا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ ٹیرف چھوٹ کا فائدہ چند شعبوں اور بڑی کمپنیوں تک محدود ہے، پیچیدہ ٹیرف نظام معاشی مسابقت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی تجارتی پالیسیاں خطے میں سب سے زیادہ تحفظ پسند ہیں، کسٹمز ڈیوٹی میں کمی، اضافی اور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں بڑا اضافہ کیا گیا، اضافی اور ریگولیٹری ڈیوٹیز نے مجموعی ٹیرف بوجھ بڑھا دیا۔

آئی ایم ایف نے مزید بتایا کہ مالی سال 25 میں پاکستان کے ٹیرف خطے میں بلند ترین سطح پر رہا، بلند ٹیرف کی وجہ سے وسائل کا غلط استعمال اور برآمدات متاثر ہوئیں جبکہ گاڑیوں پر ٹیرف 150 فیصد سے زیارہ، زراعت اور خوراک بھی مہنگی ہے۔

متعلقہ خبریں