Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت برقرار

ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے، جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت بدستور 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

متعلقہ خبریں