صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشورے پر اہم قانون سازی کی منظوری دے دی، تاہم دانش اسکولز اتھارٹی بل 2025 صوبائی مشاورت کی نظرثانی کےلیے وزیراعظم کو واپس بھجوادیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ صوبوں میں دانش اسکولز کے قیام کی متعلقہ صوبائی حکومتوں سے پیشگی مشاورت ناگزیر ہے۔
علاوہ ازیں صدرِ مملکت نے قانونِ شہادت (ترمیمی) بل، 2025 کی منظوری دے دی ہے، اسی طرح انہوں نے کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل، 2025 کی بھی توثیق کر دی۔
صدر زرداری کی جانب سے نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل، 2025 کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

















