کراچی : شہر قائد میں بلڈرز کو بیرون ملک سے بٹ کوائن کے ذریعے بھتہ طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بڑی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کو لینے پڑوسی ملک چلیں ہم ساتھ جانے کے لئے تیار ہیں۔
چیئرمین آباد حسن بخشی کا کہنا تھا کہ اب بٹ کوائن کے ذریعے بھی بھتہ طلب کیا گیا ہے، ہم فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپیل کرتے ہیں اب بہت ہوگیا ہم بے بس ہیں ان بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم 15 جنوری تک انتظار کریں گے کہ کیا کارروائی ہوئی بصورت دیگر کاروبار بند کردیں گے جب کہ دھرنا اور احتجاج سمیت دیگر آپشن پر بھی غور کررہے ہیں۔
بھتے کی کال اور پرچی ملنے پر سینئر نائب چیئرمین آباد سید افضل حسین نے کہا کہ نہ بھتہ دوں گا اور نہ کراچی چھوڑوں گا۔
سابق چیئرمین محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت کا کام بھی ہم کررہے ہیں جس ملک سے بھتہ کے لئے کالز آرہی ہیں اسے خط لکھ رہے ہیں۔


















