Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لانس نائیک محمد محفوظ شہیدؒ کا آج یوم شہادت؛ مسلح افواج کا خراج عقیدت

شہید کی لازوال قربانی آنے والی نسلوں کے لیے حوصلے اور عزم کا مستقل سرچشمہ ہے

لانس نائیک محمد محفوظ شہیدؒ کا آج یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اور سروسز چیفس نے لانس نائیک محمد محفوظ شہیدؒ کو یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

لانس نائیک محمد محفوظ شہیدؒ نے 1971 کی جنگ میں واہگہ سیکٹر پر بے مثال جرأت و بہادری کا مظاہرہ کیا، شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے مضبوط مورچوں پر حملہ جاری رکھا، اور مادرِ وطن پر جان نچھاور کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: علم، اتحاد اور مضبوط دفاع ریاست کا اصل ہتھیار ہیں، فیلڈ مارشل

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہیدؒ کی قربانی پاک افواج کی جرأت، ایثار اور پیشہ ورانہ عظمت کی روشن مثال ہے، شہید کی لازوال قربانی آنے والی نسلوں کے لیے حوصلے اور عزم کا مستقل سرچشمہ ہے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق پاک افواج نے شہداء کی قربانیوں کی روشنی میں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ لانس نائیک محمد محفوظ شہیدؒ کی یاد قومی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔