Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر تعلیم کے متعلق بڑے فیصلہ کا امکان

میٹرک ٹیکنیکل اور زراعت میں کرنے والے طلبہ کے میڈیکل اور انجینئرنگ میں داخلے سے متعلق بھی غور کیا جائے گا

ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر دو نئے تعلیمی گروپ شامل کرنے کے حوالے سے بڑے فیصلے کا امکان ہے۔

میٹرک میں سائنس، کامرس اور کمپوٹر سائنس کے علاوہ ٹیکنیکل اور زراعت پڑھانے کے فیصلہ کے لیے آئی بی سی سی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو 23 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

 اجلاس میں مضامین کی گروہ بندی اور اعلیٰ تعلیم کے متبادل راستوں کا جائزہ لینے کے علاوہ انٹر میں پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپس میں داخلے کی اہلیت پر بھی غور ہوگا، جبکہ میٹرک کی سطح پر متبادل مضامین کے مساوات پر مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اب سندھ میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی اسناد کی تصدیق آن لائن ہو گی، آئی بی سی سی

اجلاس میں غیر ملکی تعلیمی اسناد کی مساوات سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ جنرل اور ووکیشنل ٹریننگ کی تعلیم سے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی، اس کے علاوہ میٹرک ٹیکنیکل اور زراعت میں کرنے والے طلبہ کے میڈیکل اور انجینئرنگ میں داخلے سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔

علاازیں تعلیمی اصلاحات کے لیے قومی ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز بھی اجلاس ایجنڈے میں شامل ہوگی۔

متعلقہ خبریں