Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کا سینٹر آف ایکسی لینس ادارے کیلئے 15 بسیں فراہم کرنے کا اعلان

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت وقت کا فرض ہے کہ خصوصی بچوں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے

وزیراعظم شہباز شریف نے سینٹر آف ایکسی لینس ادارے کیلئے 15 بسیں فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں خصوصی بچوں کی بحالی سے متعلق آٹزم سینٹر آف ایکسی لینس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کا ہاتھ پکڑنا ہم سب کا اجتماعی فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ لائق تحسین ہے، خصوصی بچوں کی تربیت پر توجہ دینے والے والدین کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: جو ہوگیا سو ہوگیا، ہمیں اب چیلنج تسلیم کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سینٹر آف ایکسی لینس کو 2 سال کی بجائے ایک سال میں مکمل کیا جائے گا، خالد مقبول صدیقی کو کہا ہے ایک سال میں اس ادارے کو مکمل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بچہ ایک صلاحیت سے محروم ہے تو اللہ اسے کئی دوسری صلاحیتوں سے نوازتا ہے، آٹزم سینٹرآف ایکسی لینس کاسنگ بنیاد رکھاگیاہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت وقت کا فرض ہے کہ خصوصی بچوں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔