Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے، بلاول بھٹو

جامشورو کیڈٹ کالج پٹارو میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

جامشورو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے جامشورو کیڈٹ کالج پٹارو میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، ٹیلنٹ کے بہترین استعمال سے ہی ترقی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج پٹارو ایک بہترین ادارہ ہے، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہماری ترجیح ہے۔ ہماری مسلح افواج ملک کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے، پاکستان اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے، نوجوانوں کی کردار سازی میں کیڈٹ کالج پٹارو کا اہم کردار ہے۔