گورنر ہاؤس کراچی میں خصوصی کانووکیشن کے موقع پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ اعزاز سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کی جانب سے دیا جائے گا۔
خصوصی تقریب میں شرکت کے لیے مولانا فضل الرحمن گورنر ہاؤس کراچی پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔ کانووکیشن میں جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور علامہ راشد محمود سومرو بھی شریک ہیں۔
اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمن کو یہ اعزازی ڈگری مذہبی، سیاسی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں دی جا رہی ہے، جبکہ تقریب میں مختلف اہم شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔

















