Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزارت دفاع پی آئی اے کا قرض کیسے اتارے گی؟ منصوبہ سامنے آگیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا قرض اتارنے کا منصوبہ سامنے آگیا۔

اسلام آباد: وزارت دفاع نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے قرض اتارنے کے لیے حکمت عملی کا اعلان کر دیا ہے۔

سیکریٹری دفاع کے مطابق پی آئی اے کا سارا قرض ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی آئی اے کا انفرااسٹرکچر اور دیگر اہم ملکیتیں حکومت پاکستان کی ملکیت میں برقرار ہیں اور انہیں بیچا نہیں گیا، روزویلٹ ہوٹل، انفرااسٹرکچر اور دیگر جائیدادیں اب بھی سرکاری ملکیت میں ہیں۔

سیکریٹری دفاع نے مزید کہا کہ پی آئی اے کا قرض اتارنے کے عمل میں چار سے پانچ سال لگ سکتے ہیں اور قرض کی واپسی کے لیے اثاثہ جات کی فروخت یا انتظامی اقدامات کیے جائیں گے۔