کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی آئینی عدالت کے حکم پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں 28 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات تاحکمِ ثانی روک دیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام انتخابی اقدامات فوری طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق پہلے جاری کیے گئے تمام نوٹیفکیشنز واپس لے لیے گئے ہیں اور آئندہ کی صورتحال عدالت کے فیصلے سے مشروط ہوگی۔














