Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا پر اسمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کے موبائل نمبرز، ای میلز اور دیگر تفصیلات جمع کر کے انہیں ٹریس کیا جائے گا

اسلام آباد: یکم جنوری سے سوشل میڈیا پر غیر کسٹم شدہ (نان کسٹم پیڈ) اور اسمگل شدہ سامان بیچنے والوں کی نگرانی شروع کی جائے گی۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسمگل شدہ الیکٹرونکس، گھریلو آلات، جوتے، کپڑے، میک اپ سامان، کمبل، چادریں، قالین، ٹائر، گاڑیوں کے پرزہ جات، لیپ ٹاپ، کروم بکس، کمپیوٹرز، چولہے، کوکنگ رینج، اون، کراکری، جوسر، چاپرز، ڈرائی فروٹس، ٹن فوڈز، جام، فرنیچر، شو پیس، ٹائلرز، سینٹری فٹنگز اور دیگر سامان بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، اسمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کے موبائل نمبرز، ای میلز اور دیگر تفصیلات جمع کر کے انہیں ٹریس کیا جائے گا اور پہچان کے لیے نادرا کی مدد بھی لی جائے گی۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر اسمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کو نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

اس اقدام کا مقصد سوشل میڈیا پر غیر قانونی تجارت کو روکنا اور اسمگل شدہ سامان کی فروخت کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا ہے۔