وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی چیئر پرسن اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی وفات پر افسوس کا اظہار کیاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیا پاکستان کی دوست تھیں، بنگلہ دیش کی ترقی کے لیے بیگم خالدہ ضیا کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیرِاعظم خالدہ ضیال 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
واضح رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء طویل علالت کے بعد 80 برس میں انتقال کرگئیں ہیں، خالدہ ضیاء بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔
خالدہ ضیا کے معالجین کے مطابق وہ جگر کے شدید عارضے، گٹھیا، ذیابیطس، سینے اور دل کے مسائل سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔


















