نئے سال کے آغاز پر عوام کو بڑی ریلیف مل گئی ہے، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا، جس سے عوام کو روزمرہ اخراجات میں واضح ریلیف ملنے کی توقع ہے۔



















