اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا، جس میں اسلام آباد میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق قانون سازی کی سفارشات پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی (سی سی ایل سی ) کی 3 دسمبر اور 30 دسمبر کی سفارشات زیرِ بحث آئیں، جنہیں وفاقی کابینہ نے توثیق دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آرڈیننس کے ذریعے وفاقی دارالحکومت میں وارڈز کی تعداد بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔
تاہم، ان فیصلوں کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

















