Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کا آغاز؛ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے شاندار پویلین

اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی نے ملک بھر میں 32 اسپیشل ٹیکنالوجی زونز قائم کیے

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ممتاز اور عالمی معیار کے ایونٹ 27ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کا آج سے لاہور میں شاندار آغاز ہو گیا، جو لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس ایونٹ میں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے اسپیشل ٹیکنالوجی زون پویلین کی رونمائی کی جارہی ہے جبکہ قومی ایس ٹی زیڈ پویلین میں میڈ اِن پاکستان، پاورڈ بائی پاکستان اور پاکستان بطور ٹیک ڈیسٹینیشن کو نمایاں کیا جائے گا۔

4 سال میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی نے ملک بھر میں 32 اسپیشل ٹیکنالوجی زونز قائم کیے ہیں۔ چیف مارکیٹ ڈیولپمنٹ آفیسر، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی، حمزہ سعید اورکزئی کے مطابق ٹیکنالوجی زونز میں 200 سے زائد ٹیکنالوجی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جہاں 27,000 سے زائد ٹیکنالوجی پروفیشنلز موجود ہیں۔

آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کے موقع پر 18 جنوری کو گلوبل سی آئی ایس او سمٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا، سمٹ میں امریکی گلوبل سی آئی ایس او کے صدر کی زیر قیادت 500 سے زائد عالمی سائبر سیکیورٹی اور ٹیک لیڈرز شرکت کریں گے۔

معرکۂ حق کے دوران سائبر سیکیورٹی کے شاندار استعمال نے پاکستان کی ٹیکنالوجی صلاحیتوں کوعالمی اعتماد کا مرکز بنا دیا ہے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے قائم ایس ٹی زیڈ پویلین پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ خبریں