صارفین کے لیے بری خبر، بجلی ایک ماہ کے لیے 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں درخواست دائر کردی، نیپرا اتھارٹی درخواست پر 29 جنوری کو سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق دسمبر میں 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جبکہ ماہ دسمبر میں بجلی لی کی فی یونٹ لاگت 9.62 روپے رہی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، کراس سبسڈی میں 123 ارب روپے کی کمی
ایک ماہ میں ہائیڈل سے 18.07 فیصد بجلی کی پیداوار رہی، دسمبر میں مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13.99 فیصد، جبکہ درآمدی کوئلے سے 10.13 فیصد بجلی کی پیداوار رہی۔
درخواست میں کہا گیا کہ قدرتی گیس سے 11.20 درآمدی گیس سے 17.24 فیصد پیداوار رہی، جبکہ نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار دسمبر میں 25.05 فیصد رہی۔



















