گوادر کے قریب ہڈ گوٹھ میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، تاہم اطلاع موصول ہوتے ہی پاک فوج کے دستے فوراً امدادی کارروائی کے لیے پہنچ گئے۔
پاک فوج کے دستوں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور شدید زخمی مسافروں کو پاک بحریہ اور ریسکیو 1122 کی ایمبولنسز کے ذریعے پی این ایس درمان جاہ اورماڑا منتقل کیا۔
پاک بحریہ کے اسپتال پی این ایس درمان جاہ جناح نیول بیس اوماڑا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق بس میں 50 افراد سوار تھے جن میں سے 10 کی لاشیں پی این ایس درمان جاہ اور ماڑا لائی گئی ہیں جبکہ 45 زخمی مسافروں کو فوری ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے ۔
شدید زخمی مسافروں کو پاک بحریہ کے ATR کے ذریعے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ پاک فوج نے امدادی کارروائیوں کے بعد سڑک کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔

















