ڈیووس: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی، جہاں دونوں عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے اجلاس کے دوران غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں کیں اور مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا۔
ان ملاقاتوں میں آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود شامل تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ فورم میں شریک رہنماؤں سے وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی غیر رسمی ملاقاتوں کے دوران مسکراہٹوں کے تبادلے اور گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی خطاب میں بھی شرکت کی، جو عالمی اقتصادی فورم کے دوران منعقد ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی موجودہ اقتصادی اور سیکیورٹی پوزیشن کے حوالے سے عالمی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی بات کی۔


















