کراچی میں پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ کا سرچ اینڈ ریکوری آپریشن نویں روز میں داخل ہو گیا ہے، تاہم تاحال آپریشن مکمل نہیں ہو سکا۔
ریسکیو حکام کے مطابق گل پلازہ کے تیسرے فلور سے ایک شخص کی مزید باقیات برآمد ہوئی ہیں، جنہیں شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کی غرض سے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 72 ہو گئی ہے جبکہ 82 افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور اب تک 24 جاں بحق افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔
حکام کے مطابق ممکنہ طور پر لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ مجموعی طور پر ریسکیو آپریشن 90 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔
