شدید برفباری اور مشکل موسمی حالات کے باوجود پاک فوج کے جوان عوام کی خدمت اور حفاظت کے لیے ہر لمحہ برسرِ مامور ہیں۔
جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کے مسافروں کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے اہلکار نہ صرف ریلوے ٹریکس کی نگرانی کر رہے ہیں بلکہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ہر کٹھن لمحے میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔
پاک فوج کے جوان نہ صرف سخت موسم بلکہ دہشت گردی کے خطرات کے سامنے بھی کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار رہتے ہیں۔
شدید برفباری کے دوران ریلوے لائنوں اور مسافر ٹرینوں کی حفاظت کرنے والے یہ اہلکار قوم کے لیے حقیقی فخر کا باعث ہیں۔
ماہرین کے مطابق، بلوچستان جیسے پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں ریلوے لائنوں کی حفاظت ایک انتہائی مشکل اور خطرناک کام ہے، مگر پاک فوج کے جوان مسلسل اپنی ذمہ داری کو بہترین انداز میں انجام دے رہے ہیں، جس سے مسافروں کو محفوظ اور بلا تعطل سفر ممکن ہو رہا ہے۔
