سندھ کے مشہور تفریحی مقام گورکھ ہِل اسٹیشن پر کئی سال بعد اس سال پہلی بار برفباری شروع ہو گئی ہے۔
برفباری ہونے سے ایک جانب علاقے میں شدید سردی بڑھ گئی ہے تو دوسری جانب علاقےکا قدرتی حسن بھی دوبالا ہو گیا ہے۔
برفباری کے باعث گورکھ ہِل اسٹیشن مکمل طور پر سفید چادر اوڑھ چکا ہے، جس نے سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔
مزید پڑھیں: انسانی بحران کے سائے میں قدرتی آفت، افغانستان میں بارشوں اور برفباری نے تباہی مچادی
سرد موسم اور برف سے لطف اندوز ہونے کے لیے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں سے سیاحوں کی بڑی تعداد گورکھ ہِل اسٹیشن پہنچ رہی ہے۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ گورکھ ہِل اسٹیشن سندھ کا واحد تفریحی مقام ہے جہاں برفباری دیکھنے کا موقع ملتا ہے، اسی لیے یہاں آنے کا تجربہ یادگار ہے۔
برفباری شروع ہونے کے بعد علاقے میں سیاحوں کی آمد میں نمایاں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس سے مقامی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
