Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کا سُپر ٹیکس فیصلہ پر اطمینان کا اظہار، فوری ریکوری کا مطالبہ

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جون 2026 تک سُپر ٹیکس کی مد میں تقریبا پونے 4 سو ارب روپے کا تخمینہ ہے،

آئی ایم ایف نے وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے سپر ٹیکس برقرار رکھنے کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  رواں ماہ کے دوران ہی تمام ریکوری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع  کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  کے درمیان سُپر ٹیکس کیس فیصلہ پر ورچوئلی بات چیت ہوئی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جون 2026 تک سُپر ٹیکس کی مد میں تقریبا پونے 4 سو ارب روپے کا تخمینہ ہے، جبکہ تقریبا 3 سو ارب روپے تک آئندہ چند دنوں میں ریکور کر لیے جائیں گے۔

اسی طرح دسمبر 2025 تک 340 ارب اور جون تک بڑھ کر 40 ارب روپے مزید جمع ہوں گے، جبکہ سُپر ٹیکس وصولی کے بعد دسمبر تک ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال ختم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کا تاریخی فیصلہ، سپر ٹیکس برقرار، ایف بی آر کا ردعمل مثبت

ایف بی آر لیگل ونگ کے ممبر لیگل، چیف لیگل اور سیکرٹری لیگل عرفات رسول نے سُپر ٹیکس کیس کرانے کے لیے ورکنگ کی۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف کا پریشر تھا کہ سُپر ٹیکس کی پینڈنسی کلئیر کی جائے، فنانس بل کے مطابق بڑی کمپنیوں پر سُپر ٹیکس 1 فیصد سے لے کر 10 فیصد تک عائد ہے۔

فنانس بل میں متعین منافع کی شرح حاصل کرنے والی کمپنیوں پر اب یہ عائد رہے گا، جبکہ شارٹ فال ٹیکس اقدامات کی بجائے ٹیکس آمدن بڑھانے سے پورا کیا جائے گا۔