Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سانحہ گل پلازہ؛ گورنر کا جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

گورنر سندھ کی سانحہ گل پلازہ کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیشن کے قیام کی سفارش

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی شفاف اور غیر جانبدار عدالتی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔

خط میں گورنر سندھ نے سانحہ گل پلازہ کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیشن کے قیام کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس افسوسناک واقعے کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے خط میں بتایا کہ 17 جنوری 2026 کو کراچی میں گل پلازہ کا المناک سانحہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سانحے کے اسباب، ممکنہ ریگولیٹری کوتاہیوں اور ذمہ داری کے تعین کے لیے ایک شفاف، آزاد اور قابلِ اعتماد انکوائری ناگزیر ہے۔

کامران ٹیسوری نے خط میں اس بات پر زور دیا کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے سندھ ہائی کورٹ کی نگرانی میں عدالتی انکوائری کمیشن قائم کیا جائے، تاکہ واقعے کی بنیادی وجوہات، ممکنہ غفلت اور قانون کی خلاف ورزیوں کا تعین کیا جا سکے۔

خط میں گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ عدلیہ کی معزز نگرانی میں ہونے والی تحقیقات نہ صرف حقائق سامنے لائیں گی بلکہ عوامی اعتماد کی بحالی میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔

متعلقہ خبریں