Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 41 دہشت گرد جہنم واصل

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور بارودی مواد برآمد ہوا

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع ہرنائی اور پنجگور میں دو مختلف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 41 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ج دوران فتنہ الخوارج کے 30 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار، ایمونیشن اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دوسری کارروائی پنجگور میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کیا۔

مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے 15 دسمبر کو بینک ڈکیتی کے دوران لوٹی گئی رقم بھی برآمد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور اور ہرنائی میں دہشت گردوں کے مکمل صفایا کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔