Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

منوڑہ میں ڈوبنے والے تمام 4 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں

واقعے کے بعد سے اب تک سمندر سے ملنے والی لاشوں کی تعداد چار ہو چکی

کراچی کے منوڑہ ساحل کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں چرنا آئی لینڈ کے قریب سمندر سے ایک اور ماہی گیر کی لاش نکال لی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے بعد سے اب تک سمندر سے ملنے والی لاشوں کی تعداد چار ہو چکی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کی کشتی 23 جنوری کی صبح سمندر میں ڈوب گئی تھی، جس کے نتیجے میں 4 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے تھے۔

لاشوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہا، جس کے دوران اب تمام لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں